ہماری ٹیم

 چیف ایگزیکٹو: حافظ آصف سہیل

03224425040

……………………………………………………………………………………………………………………………………………………………..

  ایڈیٹر : محمد عزیز شاہد   

s uzair shaid

معروف کالم نگار، صحافی اور ادبی مزاج کی شخصیت کے مالک شاعر ُ عزیر شاہد مختلف قومی اخبارات و ادبی رسائل سے منسلک رہے،اور اب ریڈیو پاکستان میں دو اضلاع شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب کے ضلعی نمائندہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، وہ شیخوپورہ کے پہلے آن لائن اخبار شیخوپورہ اپ ڈیٹس کے پائینر ممبر میں سے ہیں،اور بطور ڈپٹی ایڈیٹراپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،عزیر شاہد کو یہ بھی اعزار حاصل ہے کہ انھوں نے ننکا نہ صاحب میں  ننکانہ صاحب اپ ڈیٹس کی بنیاد رکھی۔

03004783562

0345 6290007

03364438004

 ……………………………………………………………………………………………………………………………………………………………..

شیخوپورہ اپ ڈیٹس : مختصر تعارف

سوشل میڈیا ذرائع ابلاغ کی ایک نئی قسم ہے ۔ موبائل اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کی بدولت پیغام رسانی انتہائی آسان ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں ہونیوالے کسی بھی واقعے کی خبر سیکنڈز کے اندر آپ تک پہنچ جاتی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی ان نئی اقسام نے معلومات کی فراہمی کے حوالے سے پرنٹ ، الیکٹرانک اور براڈکاسٹ میڈیا کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اس کی بڑی وجہ یہ کمپوٹرز ، موبائل اور انٹرنیٹ کی باآسان دستیابی ہے ۔ سوشل میڈیا کی طرح مقامی صحافت کا تصور کچھ نیا نہیں ہے ۔ یہ حقیت ہے کہ معاشرے کے زیادہ تر افراد عالمی اور قومی مسائل کی بجائے اپنے اردگرد رونما ہونیوالے واقعات میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ۔ ترقی یافتہ ممالک میں مقامی صحافت انتہائی مو¿ثر سمجھی جاتی ہے ۔ مقامی ایف ایم ریڈیوز اور ٹی وی چینل لوگوں کو ان کے علاقے میں رونما ہونیوالی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں ۔ شیخوپورہ اپ ڈیٹس کا مقصد بھی مقامی سطح کی صحافت کو فروخت دینا ہے ۔ یہ پہلا آن لائن اخبار ہوگا کہ جس میں علاقہ بھر کی خبریں ، مضامین ، تصاویر ، واقعات کی کوریج ، انٹرویوز وغیرہ دیکھے جا سکیں گے۔

ایسی خبریں جو کہ اخبارات میں جگہ نہیں بنا پاتیں انہیں اس ویب سائٹ پر شئیر کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے اور اسے عوام اور مقامی انتظامیہ کے درمیان ایک رابطے کا ذریعہ بنا دیا جائے .
اسی طرح بہت سے ایسے نامور افراد جو کہ اپنی زندگی کسی خاص شعبے میں محنت کرتے گزار دیتے ہیں ۔ یہ لوگ دراصل معاشرے کے اصل ہیرو ہوتے ہیں ۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ضروری ہے ۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے شیخوپورہ کے ان گمنام ہیروز کو تلاش کیا جائے گا کہ جنہوں نے اپنی زندگی میں کوئی بھی اہم کام کیا ہوگا۔
اسی طرح ٹیلنٹ آف شیخوپورہ کے تحت ایک مستقل سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں ایسے ہونہار طلبہ ، ہنر مند افراد اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نامور مقام حاصل کرنیوالے افراد کا تذکرہ ملے گا۔ کھیل ، تعلیم ، ملازمت ، میڈیا ، فوج ،سیاست سمیت دیگر میدانوں میں کامیابیاں سمیٹنے والوں کا احوال سامنے لایا جاسکے گا۔

اس ویب سائٹ پر شہر بھر میں ہونیوالی تقریبات کا احوال ، معززین شہر کے بیانات ، سیاسی ۔ دینی ، سماجی اور دیگر تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹس بھی شئیر کی جائیں گی تاکہ علاقے بھر کے لوگ شہر میں ہونیوالے سرگرمیوں سے آگاہ رہیں ۔
اس مقصد کے لئے شیخوپورہ اپ ڈیٹس کو پیشہ ور اور تربیت یافتہ افراد کی معاونت حاصل ہے ۔
شیخوپورہ کے رہنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اس سماجی منصوبے کی کامیابی کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔ ہمارے ای میل ایڈریس پر اپنی آراءارسال کریں ۔ مختلف جگہوں پر ہونیوالی تقریبات کی اطلاع اور اس حوالے سے رپورٹ اور تصاویر ارسال کریں تاکہ اس ویب سائٹ کو شیخوپورہ سے متعلق ایک بھرپور اور معلوماتی ویب پورٹل بنایا جاسکے ۔
برائے رابطہ:
skpupdates@gmail.com

چیف ایگزیکٹو: حافظ آصف سہیل 03224425040
ایڈیٹر: عزیر شاہد  03364438004

…………………………………………………………………………………………………………………………………………………….

1527133_10200977024188433_69214363_n

0332-6964718

4 تبصرے “ہماری ٹیم

  1. محترم جناب
    السلام عیکم۔امید ہے آپ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بخیریت ہونگے۔شیخوپورہ کے علاوہ سے آپ کی کاوش اچھی ہے۔انشاءاللہ قلمی تعاون ہوگا۔

    نیک خواہشات کے ساتھ

    دعاگو!

    اسرارحمد چوہدری

    صدر۔شارٹ ویو میڈیا کلب
    چیئرمین۔ورلڈمیڈیا فورم

  2. Congratulations to shahid aziz, asif Sohail, zia dogar and their team. Thanks from people of sheikhupura for your efforts. Please keep it up

  3. Dear All SKP update team,
    A warm well wishes and I really appreciate the way and services you providing to Sheikhupura and suburbs. I am out of my city but all the time remain updated about city activities from your precious web site.
    With all my best regards,
    Abbas Uppal

اپنا تبصرہ بھیجیں