196

وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار اور آٸی جی پنجاب امجد جاوید سیلمی کی ہدایت پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی

وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار اور آٸی جی پنجاب امجد جاوید سیلمی کی ہدایت پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نزیر خان نے آج تھانہ شرقپور میں کھلی کچہری لگاٸی۔ جس میں اہل علاقہ میں سے, تاجر برادری,جنرلسٹ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے کچہری میں آٸے ساٸلین کی شکایات اور مساٸل سنےاور انکے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی فیروزوالہ راجہ غلام عباس , ایس ایچ او شرقپور انسپکٹر رانا محمد اقبال اور انویسٹی گیشن افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں