234

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا اچانک دورہ

شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 جنوری 2019ء) :وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹجیل شیخوپورہ کا اچانک دورہ، خواتین قیدیوں کے مسائل پوچھنے پہنچ گئے۔۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے انتخاب پر ہر طرح کے سوال اٹھائے گئے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان اکثر کہتے ہیں کہ وقت ثابت کرے گا کہ وسیم اکرم کی طرح عثمان بزدار بھی میرا درست انتخاب تھے۔تاہم وزیر اعظم کی یہ بات کسی حد تک سچی ثابت ہوتے نظر اآتی ہے۔سیدھے سادے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا عوامی طرز حکومت عوام کے دلوں میں گھر کرتا جارہا ہے۔آج بھی انہوں نے تازہ ترین خبر کے مطابق انہوں نے شیخوپورہ جیل کا دورہ کیا ۔ ‫وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراچانک ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ پہنچ گئے ‫وزیراعلیٰ خواتین اور مرد قیدیوں کی بیرکس میں گئے اور ‫وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا بھی دورہ کیا۔

‬ ‫وزیراعلیٰ نے قیدیوں کے لئے پکایا گیا کھانا کھا کر اس کا معیار چیک کیا ۔‬ جیل کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور قیدی مریضوں کی عیادت کی ۔‬اس وقع پر ‫وزیراعلی نے 3قیدیوں کے علاج معالجے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت۔‬ کیں۔اس موقع پر ‫ہسپتال میں ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے پر وزیراعلیٰ برہم ہو گئے۔ ‫قیدی مریضوں کے بستر پر تکیہ نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کی سپرنٹنڈنٹ جیل کی سرزنش ۔کی۔وزیر اعلیٰ نے پوچھا کہ کس قانون کے تحت مریضوں کو تکیہ فراہم نہیں کیا جارہا ۔ ‫وزیراعلی کی بعض قیدی مریضوں کو علاج کے لئے دوسرے ہسپتال میں شفٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ‫وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا ۔‬وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ ‫بیرکوں میں چھوٹے ٹی وی کی جگہ بڑے ٹی وی رکھے جائیں۔ ‫وزیراعلی نے مرد قیدیوں سے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں