180

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے اپریشن کی نگرانی اسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر نے کی اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کرین کی مدد سے صرافہ بازار کی دوکانیں گرانے کا حکم دیا جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی صدر مرکزی انجمن تاجران امجد نزیر بٹ کی قیادت میں تجاوزات کے اپریشن کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے بعض دوکاندار نے اپنی مدد اپ کے تحت اپنی دوکانیں گرانا شروع کر دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران امجد نزیر بٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لینڈ مافیا کے خلاف کروائی کرنے کی بجائے چھوٹے دوکاندارں کو تنگ کر رہی ہے تاجر برادری اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کی ملکیتی دوکانوں کو گرایا جا رہا ہے جس سے کاروبار بڑی طر ح متاثر ہوا ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ حوش کے ناخن لےاور تاجروں کی دوکانیں گرانے کی بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں